كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَلاَ تَقْرَبُوا الفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ} صحيح حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن عمرو، عن أبي وائل، عن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ قال لا أحد أغير من الله، ولذلك حرم الفواحش ما ظهر منها وما بطن، ولا شىء أحب إليه المدح من الله، لذلك مدح نفسه . قلت سمعته من عبد الله قال نعم. قلت ورفعه قال نعم.
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ولا تقربوا الفواحش ما ظھر منھا )) الخ کی تفسیر ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عمرو نے ، ان سے ابو وائل نے اور ان سے عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ سے زیادہ اور کوئی غیرت مند نہیں ، یہی وجہ ہے کہ اس نے بے حیائیوں کو حرام قرار دیا ہے ۔ خواہ وہ ظاہر ہوں خواہ پوشیدہ اور اللہ کو اپنی تعریف سے زیادہ اور کوئی چیز پسند نہیں ، یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی خود مدح کی ہے ۔ ( عمرو بن مرہ نے بیان کیا کہ ) میں نے پوچھا آپ نے یہ حدیث خود عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنی تھی انہوں نے بیان کیا کہ ہاں ، میں نے پوچھا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے حدیث بیان کی تھی ؟ کہا کہ ہاں ۔