‌صحيح البخاري - حدیث 4632

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ} صحيح حدثني إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام، أن ابن جريج، أخبرهم قال أخبرني سليمان الأحول، أن مجاهدا، أخبره أنه، سأل ابن عباس أفي ‏ ‏ ص ‏ ‏ سجدة فقال نعم‏.‏ ثم تلا ‏{‏ووهبنا‏}‏ إلى قوله ‏{‏فبهداهم اقتده‏}‏ ثم قال هو منهم‏.‏ زاد يزيد بن هارون ومحمد بن عبيد وسهل بن يوسف عن العوام عن مجاهد قلت لابن عباس فقال نبيكم صلى الله عليه وسلم ممن أمر أن يقتدي بهم‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4632

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( اولٰئک الذین ھدی اللہ )) الخ کی تفسیر مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے خبر دی ، کہا کہ مجھے سلیمان احول نے خبر دی ، انہیں مجاہد نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کیا سورۃ ” رضی اللہ عنہ “ میں سجدہ ہے ؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتلایا ، ہاں ۔ پھر آپ نے آیت ” ووھبنا “ سے (( فھبداھم اقتدہ )) تک پڑھی اور کہا کہ داؤد علیہ السلام بھی ان انبیاءمیں شامل ہیں ۔ ( جن کا ذکر آیت میں ہواہے ) یزید بن ہارون ، محمد بن عبید اور سہل بن یوسف نے عوام بن حوشب سے ، ان سے مجاہد نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا ، تو انہوں نے کہا تمہارے نبی بھی ان میں سے ہیں جنہیں اگلے انبیاء کی اقتداء کا حکم دیا گیا ہے ۔