‌صحيح البخاري - حدیث 4631

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {وَيُونُسَ، وَلُوطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى العَالَمِينَ} صحيح حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة، أخبرنا سعد بن إبراهيم، قال سمعت حميد بن عبد الرحمن بن عوف، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏ ‏ ما ينبغي لعبد أن يقول أنا خير من يونس بن متى ‏ ‏‏.

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4631

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ویونس ولوطا وکلا فضلنا )) الخ کی تفسیر ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو سعد بن ابراہیم نے خبر دی ، انہوں نے کہا کہ میں نے حمید بن عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ مجھے یونس بن متی علیہ السلام سے بہتر بتائے ۔ ( اس پر نوٹ پہلے گزر چکا ہے ۔ )