‌صحيح البخاري - حدیث 4630

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {وَيُونُسَ، وَلُوطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى العَالَمِينَ} صحيح حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابن مهدي، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن أبي العالية، قال حدثني ابن عم، نبيكم يعني ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏ ‏ ما ينبغي لعبد أن يقول أنا خير من يونس بن متى ‏ ‏‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4630

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ویونس ولوطا وکلا فضلنا )) الخ کی تفسیر ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابن مہدی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، ان سے ابو العالیہ نے بیان کیا کہ مجھ سے تمہارے نبی کے چچا زاد بھائی یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، کسی کے لیے مناسب نہیں کہ مجھے یونس بن متی علیہ السلام سے بہتر بتائے ۔