كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ العَزِيزُ الحَكِيمُ} صحيح حدثنا محمد بن كثير، حدثنا سفيان، حدثنا المغيرة بن النعمان، قال حدثني سعيد بن جبير، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إنكم محشورون، وإن ناسا يؤخذ بهم ذات الشمال، فأقول كما قال العبد الصالح {وكنت عليهم شهيدا ما دمت فيهم} إلى قوله {العزيز الحكيم }
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ان تعذبھم فانھم عبا دک )) الخ کی تفسیر ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے مغیرہ بن نعمان نے بیان کیا ، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تمہیں قیامت کے دن جمع کیا جائے گا اور کچھ لوگوں کو جہنم کی طرف لے جایا جائے گا ۔ اس وقت میں وہی کہوں گا جو نیک بندے نے کہا ہوگا ۔ ” میں ان کا حال دیکھتا رہا جب تک میں ان کے درمیان رہا “ آخر آیت العزیزالحکیم تک ۔