‌صحيح البخاري - حدیث 4619

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ} صحيح حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، أخبرنا عيسى، وابن، إدريس عن أبي حيان، عن الشعبي، عن ابن عمر، قال سمعت عمر ـ رضى الله عنه ـ على منبر النبي صلى الله عليه وسلم يقول أما بعد أيها الناس إنه نزل تحريم الخمر وهى من خمسة، من العنب والتمر والعسل والحنطة والشعير، والخمر ما خامر العقل‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4619

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( لا یواخذکم اللہ باللغو )) الخ کی تفسیر ہم سے اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو عیسیٰ اور ابن ادریس نے خبر دی ، انہیں ابو حیان نے ، انہیں شعبی نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر کھڑے فرما رہے تھے ۔ اما بعد ! اے لوگو ! جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی ۔ انگور ، کھجور ، شہد ، گیہوں اور جو سے اور شراب ہر وہ پینے کی چیز ہے جو عقل کو زائل کردے ۔
تشریح : آخری فرمان عموم کے ساتھ ہے کہ جو بھی مشروب عقل کو زائل کرنے والا ہو، وہ کسی بھی چیز سے تیار کیا گیا ہے بہر حال وہ خمر آخری فرمان عموم کے ساتھ ہے کہ جو بھی مشروب عقل کو زائل کرنے والا ہو، وہ کسی بھی چیز سے تیار کیا گیا ہے بہر حال وہ خمر