‌صحيح البخاري - حدیث 4616

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ} صحيح حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا محمد بن بشر، حدثنا عبد العزيز بن عمر بن عبد العزيز، قال حدثني نافع، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ قال نزل تحريم الخمر وإن في المدينة يومئذ لخمسة أشربة، ما فيها شراب العنب‏.

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4616

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( لا یواخذکم اللہ باللغو )) الخ کی تفسیر ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہاہم کو محمد بن بشر نے خبر دی ، ان سے عبد العزیز بن عمر بن عبد العزیز نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو مدینہ میں اس وقت پانچ قسم کی شراب استعمال ہو تی تھی ۔ لیکن انگوری شراب کا استعمال نہیں ہوتا تھا ۔ ( بہر حال وہ بھی حرام قرار پائی )