كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلاَ إِنَّا هَا هُنَا قَاعِدُونَ} صحيح حدثنا أبو نعيم، حدثنا إسرائيل، عن مخارق، عن طارق بن شهاب، سمعت ابن مسعود ـ رضى الله عنه ـ قال شهدت من المقداد ح وحدثني حمدان بن عمر حدثنا أبو النضر حدثنا الأشجعي عن سفيان عن مخارق عن طارق عن عبد الله قال قال المقداد يوم بدر يا رسول الله إنا لا نقول لك كما قالت بنو إسرائيل لموسى {فاذهب أنت وربك فقاتلا إنا ها هنا قاعدون} ولكن امض ونحن معك. فكأنه سري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم. ورواه وكيع عن سفيان عن مخارق عن طارق أن المقداد قال ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم.
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( فاذھب انت وربک فقاتلا )) الخ کی تفسیر ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے مخارق نے ، ان سے طارق بن شہاب نے اور انہوں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں حضرت مقدادبن اسودرضی اللہ عنہ کے قریب موجود تھا ( دوسری سند ) اور مجھ سے حمدان بن عمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوالنضر ( ہاشم بن قاسم ) نے بیان کیا ، کہاہم سے عبیداللہ بن عبدالرحمن اشجعی نے بیان کیا ، ان سے سفیان ثوری نے ، ان سے مخارق بن عبداللہ نے ، ان سے طارق بن شہاب نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ جنگ بدر کے موقع پر مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے کہا تھا ، یا رسول اللہ ! ہم آپ سے وہ بات نہیں کہیں گے جو بنی اسرائیل نے موسیٰؑ سے کہی تھی کہ ” آپ خود اور آپ کے خدا چلے جائیں اور آپ دونوں لڑبھڑ لیں ۔ ہم تویہاں سے ٹلنے کے نہیں ۔ “ نہیں آپ چلئے ، ہم آپ کے ساتھ جان دینے کو حاضر ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی اس بات سے خوشی ہوئی ۔ اس حدیث کو وکیع نے بھی سفیان ثوری سے ، انہوں نے مخارق سے ، انہوں نے طارق سے روایت کیا ہے کہ مقداد رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عرض کیا ( جو اوپر بیان ہوا )