كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ قَوْلِهِ: {إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ} إِلَى قَوْلِهِ: {وَيُونُسَ وَهَارُونَ، وَسُلَيْمَانَ} صحيح حدثنا محمد بن سنان، حدثنا فليح، حدثنا هلال، عن عطاء بن يسار، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال من قال أنا خير من يونس بن متى فقد كذب .
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
آیت (( انا اوحینا الیک )) الخ کی تفسیر
ہم سے محمد بن سنان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے فلیح نے بیان کیا ، ان سے ہلال نے بیان کیا ، ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جو شخص یہ کہتا ہے میں حضرت یونس بن متی سے بہتر ہوں اس نے جھوٹ کہا ۔
تشریح :
یہ آپ کی کمال تواضع اور کسر نفسی اور اخلاق فاضلہ کی بات ہے ورنہ اللہ نے آپ کو سب انبیاءپر فوقیت عطا فرمائی ہے۔ ( لاشک فیہ )
یہ آپ کی کمال تواضع اور کسر نفسی اور اخلاق فاضلہ کی بات ہے ورنہ اللہ نے آپ کو سب انبیاءپر فوقیت عطا فرمائی ہے۔ ( لاشک فیہ )