كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ قَوْلِهِ: {إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ} إِلَى قَوْلِهِ: {وَيُونُسَ وَهَارُونَ، وَسُلَيْمَانَ} صحيح حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، قال حدثني الأعمش، عن أبي وائل، عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ما ينبغي لأحد أن يقول أنا خير من يونس بن متى .
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
آیت (( انا اوحینا الیک )) الخ کی تفسیر
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا ، ان سے ابو وائل نے اور ان سے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، کسی کے لیے مناسب نہیں کہ مجھے یونس بن متی سے بہتر کہے ۔
تشریح :
آیت کے مطابق حدیث میں بھی حضرت یونس کا ذکر ہے یہی وجہ مطابقت ہے۔
آیت کے مطابق حدیث میں بھی حضرت یونس کا ذکر ہے یہی وجہ مطابقت ہے۔