‌صحيح البخاري - حدیث 460

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابُ الخَدَمِ لِلْمَسْجِدِ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ وَاقِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ امْرَأَةً - أَوْ رَجُلًا - كَانَتْ تَقُمُّ المَسْجِدَ - وَلاَ أُرَاهُ إِلَّا امْرَأَةً - فَذَكَرَ حَدِيثَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنَّهُ صَلَّى عَلَى قَبْرِهَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 460

کتاب: نماز کے احکام و مسائل باب: مسجد کے لئے خادم مقرر کرنا ہم سے احمد بن واقد نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے ثابت بنانی کے واسطہ سے، انھوں نے ابورافع سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ ایک عورت یا مرد مسجد میں جھاڑو دیا کرتا تھا۔ ابورافع نے کہا، میرا خیال ہے کہ وہ عورت ہی تھی۔ پھر انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نقل کی کہ آپ نے اس کی قبر پر نماز پڑھی۔