‌صحيح البخاري - حدیث 4597

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {إِلَّا المُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالوِلْدَانِ لاَيَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلاَ يَهْتَدُونَ سَبِيلًا} صحيح حدثنا أبو النعمان، حدثنا حماد، عن أيوب، عن ابن أبي مليكة، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ ‏{‏إلا المستضعفين‏}‏ قال كانت أمي ممن عذر الله‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4597

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( الا المستضعفین من الرجال والنساء)) کی تفسیر ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے ایوب سختیانی نے ، ان سے عبد اللہ بن ابی ملیکہ نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے الا المستضعفین کے متعلق فرمایا کہ میری ماں بھی ان ہی لوگوں میں تھیں جنہیں اللہ نے معذور رکھا تھا ۔
تشریح : شروع اسلام میں مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ پہنچنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔ کچھ کمزور لوگ ہجرت نہ کر سکے اور مکہ ہی میں مصیبتوں کی زندگی گزارتے رہے، ان ہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ شروع اسلام میں مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ پہنچنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔ کچھ کمزور لوگ ہجرت نہ کر سکے اور مکہ ہی میں مصیبتوں کی زندگی گزارتے رہے، ان ہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔