‌صحيح البخاري - حدیث 4595

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {لاَ يَسْتَوِي القَاعِدُونَ مِنَ المُؤْمِنِينَ} {وَالمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ} صحيح حدثنا إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام، أن ابن جريج، أخبرهم ح، وحدثني إسحاق، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا ابن جريج، أخبرني عبد الكريم، أن مقسما، مولى عبد الله بن الحارث أخبره أن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ أخبره ‏{‏لا يستوي القاعدون من المؤمنين‏}‏ عن بدر والخارجون إلى بدر‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4595

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( لا یستوی القاعدون من المومنین )) الخ کی تفسیر ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے خبر دی ( دوسری سند ) امام بخاری نے کہا اور مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبدالرزاق نے خبر دی ، کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی ، کہا ہم کو عبد الکریم جرزی نے خبر دی ، انہیں عبداللہ بن حارث کے غلام مقسم نے خبر دی اور انہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ ” لایستوی القاعدون من المومنین “ سے اشارہ ہے ان لوگوں کی طرف جو بدر میں شریک تھے اور جنہوں نے بلا کسی عذر کے بدر کی لڑائی میں شرکت نہیں کی تھی ، وہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے ۔
تشریح : یہ شان نزول کے اعتبار سے ہے ورنہ حکم عام ہے جو ہمیشہ کے لیے ہے۔ یہ شان نزول کے اعتبار سے ہے ورنہ حکم عام ہے جو ہمیشہ کے لیے ہے۔