‌صحيح البخاري - حدیث 4557

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ} صحيح حدثنا محمد بن يوسف، عن سفيان، عن ميسرة، عن أبي حازم، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ ‏{‏كنتم خير أمة أخرجت للناس‏}‏ قال خير الناس للناس، تأتون بهم في السلاسل في أعناقهم حتى يدخلوا في الإسلام‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4557

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت ( کنتم خیر امۃ )الخ کی تفسیر ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ان سے سفیان نے ، ان سے میسرہ نے ، ان سے ابو حازم نے اور ان سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے آیت ” تم لوگ لوگوں کے لیے سب لوگوں سے بہتر ہو “ اور کہا ان کو گردنوں میں زنجیریں ڈال کر ( لڑائی میں گرفتار کر کے ) لاتے ہو پھر وہ اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں ۔
تشریح : یہ گرفتاری ان کے حق میں نعمت عظمیٰ ہو جاتی ہے۔ وہ مسلمان ہو کر ثواب ابدی اور سعادت سرمدی حاصل کرتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ امتوں کا سترواں عدد پورا کرنے والے ہو۔ تم سے پہلے 69 امتیں گزر چکی ہیں۔ ان سب امتوں میں اللہ کے نزدیک تم بہترین امت ہو، ان امتوں میں تاریخ انسانی کی ساری قومیں داخل ہیں، وہ ہندی ہوں یا سندھی یا عربی یا انگریزی سب ہی اس میں داخل ہیں۔ یہ گرفتاری ان کے حق میں نعمت عظمیٰ ہو جاتی ہے۔ وہ مسلمان ہو کر ثواب ابدی اور سعادت سرمدی حاصل کرتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ امتوں کا سترواں عدد پورا کرنے والے ہو۔ تم سے پہلے 69 امتیں گزر چکی ہیں۔ ان سب امتوں میں اللہ کے نزدیک تم بہترین امت ہو، ان امتوں میں تاریخ انسانی کی ساری قومیں داخل ہیں، وہ ہندی ہوں یا سندھی یا عربی یا انگریزی سب ہی اس میں داخل ہیں۔