كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ} صحيح حدثني عبد الله بن محمد، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ما من مولود يولد إلا والشيطان يمسه حين يولد، فيستهل صارخا من مس الشيطان إياه، إلا مريم وابنها . ثم يقول أبو هريرة واقرءوا إن شئتم {وإني أعيذها بك وذريتها من الشيطان الرجيم }
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت ( وانی اعیذھا بک وذریتھا ) الخ کی تفسیر مجھ سے عبد اللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ، ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں سعید بن مسیب نے اور انہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، ہر بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو شیطان اسے پیدا ہوتے ہی چھوتا ہے ، جس سے وہ بچہ چلاتا ہے ، سوا مریم اوران کے بیٹے ( عیسیٰ علیہ السلام ) کے ۔ پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر تمہاری جی چاہے تو یہ آیت پڑھ لو ۔ (( انی اعیذھا بک وذریتھا من الشیطان الرجیم )) ( ترجمہ وہی ہے جواوپرگزر چکا ) یہ کلمہ حضرت مریم علیہ السلام کی ماں نے کہا تھا ، اللہ نے ان کی دعا قبول کی اور مریم اور عیسیٰ علیہما السلام کو شیطان کے ہاتھ لگانے سے بچا لیا ۔