‌صحيح البخاري - حدیث 4544

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ} صحيح حدثنا قبيصة بن عقبة، حدثنا سفيان، عن عاصم، عن الشعبي، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال آخر آية نزلت على النبي صلى الله عليه وسلم آية الربا‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4544

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (واتقوا یوماً ترجعون فیہ الی اللہ )کی تفسیر ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے عاصم بن سلیمان نے ، ان سے شعبی نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آخری آیت جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی وہ سود کی آیت تھی ۔
تشریح : دوسری روایت میںابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کی صراحت ہے کہ آخری آیت جو نازل ہوئی وہ آیت واتقوا یوما ترجعون فیہ الی اللہ ( البقرۃ: 281 ) تھی، حضرت امام بخاری نے یہ روایت لاکر اس طرف اشارہ کیاکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مراد آیت ” ربا “ سے یہی آیت ہے، اس طرح باب کی مطابقت بھی حاصل ہوگئی۔ دوسری روایت میںابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کی صراحت ہے کہ آخری آیت جو نازل ہوئی وہ آیت واتقوا یوما ترجعون فیہ الی اللہ ( البقرۃ: 281 ) تھی، حضرت امام بخاری نے یہ روایت لاکر اس طرف اشارہ کیاکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مراد آیت ” ربا “ سے یہی آیت ہے، اس طرح باب کی مطابقت بھی حاصل ہوگئی۔