‌صحيح البخاري - حدیث 4524

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُمْ مَثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ البَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ} صحيح حدثنا إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام، عن ابن جريج، قال سمعت ابن أبي مليكة، يقول قال ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ ‏{‏حتى إذا استيأس الرسل وظنوا أنهم قد كذبوا‏}‏ خفيفة، ذهب بها هناك، وتلا ‏{‏حتى يقول الرسول والذين آمنوا معه متى نصر الله ألا إن نصر الله قريب‏}‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4524

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (ام حسبتم ان تد خلوا الجنۃ )الخ کی تفسیر ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام نے خبر دی ، ان سے ابن جریج نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا ، بیان کیا کہ ابن عبا س رضی اللہ عنہما سور ئہ یوسف کی آیت (( حتیٰ اذااستیاس الرسل وظنوا انہم قد کذبوا )) ( میں کذبوا کو ذال کی ) تخفیف کے ساتھ قرات کیا کرتے تھے ، آیت کا جو مفہوم وہ مراد لے سکتے تھے لیا ، اس کے بعد یوں تلاوت کرتے ۔ (( حتی یقول الرسل والذین آمنوا معہ متیٰ نصر اللہ الا ان نصر اللہ قریب )) پھر میری ملاقات عروہ بن زبیر سے ہوئی ، تو میں نے ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیرکا ذکر کیا ۔