‌صحيح البخاري - حدیث 4523

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَهُوَ أَلَدُّ الخِصَامِ} صحيح حدثنا قبيصة، حدثنا سفيان، عن ابن جريج، عن ابن أبي مليكة، عن عائشة، ترفعه قال ‏ ‏ أبغض الرجال إلى الله الألد الخصم ‏ ‏‏.‏ وقال عبد الله حدثنا سفيان، حدثني ابن جريج، عن ابن أبي مليكة، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4523

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (وھو الد الخصام )کی تفسیر ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، کہا ان سے ابن جریج نے ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ نا پسند یدہ شخص وہ ہے جو سخت جھگڑا لو ہو ۔ “ اور عبد للہ ( بن ولید عدنی ) نے بیان کیاکہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، کہا مجھ سے ابن جریج نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے ، ان سے حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( وہی حدیث جو اوپر گزری )
تشریح : حضرت امام بخاری نے عبد اللہ بن ولید کی سند اس لیے بیان کیا کہ اس میں حدیث کے مرفوع ہونے کی صراحت ہے۔ یہ سفیان ثوری کی جامع میںموصول ہے۔ حضرت امام بخاری نے عبد اللہ بن ولید کی سند اس لیے بیان کیا کہ اس میں حدیث کے مرفوع ہونے کی صراحت ہے۔ یہ سفیان ثوری کی جامع میںموصول ہے۔