‌صحيح البخاري - حدیث 4503

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ} صحيح حدثني محمود، أخبرنا عبيد الله، عن إسرائيل، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة، عن عبد الله، قال دخل عليه الأشعث وهو يطعم فقال اليوم عاشوراء‏.‏ فقال كان يصام قبل أن ينزل رمضان، فلما نزل رمضان ترك، فادن فكل‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4503

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( یٰایھا الذین اٰٰمنوا کتب علیکم الصیام )) کی تفسیر مجھ سے محمود نے بیان کیا ، کہاہم کو عبید اللہ نے خبر دی ، انہیں اسرائیل نے ، انہیں منصور نے ، ا نہیں ابراہیم نے ، انہیں علقمہ نے اور ان سے عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اشعث ان کے یہاں آئے ، وہ اس وقت کھا نا کھا رہے تھے ، اشعث نے کہا کہ آج تو عاشوراء کا دن ہے ۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان دنوں میں عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا لیکن جب رمضان کے روزے کا حکم نازل ہوا تو یہ روزہ چھوڑ دیا گیا ۔ آؤ تم بھی کھانے میں شریک ہو جاؤ ۔
تشریح : ان جملہ احادیث میں رمضان کے روزوں کی فرضیت کا ذکر ہے۔ باب میں اور ان میں یہی مطابقت ہے۔ ان جملہ احادیث میں رمضان کے روزوں کی فرضیت کا ذکر ہے۔ باب میں اور ان میں یہی مطابقت ہے۔