‌صحيح البخاري - حدیث 4502

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ} صحيح حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا ابن عيينة، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ كان عاشوراء يصام قبل رمضان، فلما نزل رمضان قال ‏ ‏ من شاء صام، ومن شاء أفطر ‏ ‏‏.

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4502

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( یٰایھا الذین اٰٰمنوا کتب علیکم الصیام )) کی تفسیر ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہاہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے عروہ نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے حکم سے پہلے رکھا جاتا تھا ۔ پھر جب رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہوا تو آپ ( ا ) نے فرمایا کہ جس کا جی چاہے عاشوراءکا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے نہ رکھے ۔