‌صحيح البخاري - حدیث 4493

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ المَسْجِدِ الحَرَامِ وَإِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ} صحيح حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا عبد العزيز بن مسلم، حدثنا عبد الله بن دينار، قال سمعت ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ يقول بينا الناس في الصبح بقباء إذ جاءهم رجل فقال أنزل الليلة قرآن، فأمر أن يستقبل الكعبة، فاستقبلوها‏.‏ واستداروا كهيئتهم، فتوجهوا إلى الكعبة وكان وجه الناس إلى الشأم‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4493

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (ومن حیث خرجت فول وجھک شطر المسجد الحرام )کی تفسیر ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیا ن کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبد العزیز بن مسلم نے بیان کیا ، ان سے عبد اللہ بن دینارنے بیان کیا ، کہا کہ میں نے ابن عمر رضی ا للہ عنہما سے سنا ، ا نہوں نے بیان کیاکہ لوگ قباء میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک صاحب آئے اور کہا کہ رات قرآن نازل ہوا ہے اور کعبہ کی طرف منہ کر لینے کا حکم ہوا ہے ۔ اس لیے آپ لوگ بھی کعبہ کی طرف منہ کرلیں اور جس حالت میں ہیں ، اسی طرح اس کی طرف متوجہ ہوجائیں ( یہ سنتے ہی ) تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کعبہ کی طرف متوجہ ہوگئے ۔ اس وقت لوگوں کا منہ شام کی طرف تھا ۔