‌صحيح البخاري - حدیث 4492

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الخَيْرَاتِ أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ} صحيح حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا يحيى، عن سفيان، حدثني أبو إسحاق، قال سمعت البراء ـ رضى الله عنه ـ قال صلينا مع النبي صلى الله عليه وسلم نحو بيت المقدس ستة عشر ـ أو سبعة عشر ـ شهرا، ثم صرفه نحو القبلة‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4492

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (ولکل وجھۃ ھو مولیھا )کی تفسیر ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے ابو اسحاق نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ یا سترہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں کعبہ کی طر ف منہ کرنے کا حکم دیا ۔