‌صحيح البخاري - حدیث 4490

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ المَسْجِدِ الحَرَامِ صحيح حدثنا خالد بن مخلد، حدثنا سليمان، حدثني عبد الله بن دينار، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ بينما الناس في الصبح بقباء جاءهم رجل فقال إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قد أنزل عليه الليلة قرآن، وأمر أن يستقبل الكعبة ألا فاستقبلوها‏.‏ وكان وجه الناس إلى الشأم فاستداروا بوجوههم إلى الكعبة‏.

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4490

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (قد نریٰ تقلب وجھک فی السماء)الخ کی تفسیر ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا ، کہا مجھ سے عبد اللہ بن دینار نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ لوگ مسجد قباء میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک صاحب وہاں آئے اور کہا کہ رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل ہوا ہے کہ ( نماز میں ) کعبہ کی طرف منہ کریں ، پس آپ لوگ بھی اب کعبہ کی طرف رخ کر لیں ۔ راوی نے بیان کیا کہ لوگوں کا منہ اس وقت شام ( بیت المقدس ) کی طرف تھا ، اسی وقت لوگ کعبہ کی طرف پھرگئے ۔