‌صحيح البخاري - حدیث 4489

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ المَسْجِدِ الحَرَامِ صحيح حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا معتمر، عن أبيه، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال لم يبق ممن صلى القبلتين غيري‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4489

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (قد نریٰ تقلب وجھک فی السماء)الخ کی تفسیر ہم سے علی بن عبد اللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا ، ان سے ان کے والدنے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میرے سوا ، ان صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے جنہوں نے دونو ں قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی اور کوئی اب زندہ نہیں رہا ۔
تشریح : اس سے معلوم ہو کہ حضرت ان سبن ملک رضی اللہ عنہ کا انتقال جملہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آخر میں ہوا ہے۔ ابن عبد البر نے کہا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بعد کوئی صحابی دنیا میں زندہ نہیں رہاتھا۔ اس سے معلوم ہو کہ حضرت ان سبن ملک رضی اللہ عنہ کا انتقال جملہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آخر میں ہوا ہے۔ ابن عبد البر نے کہا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بعد کوئی صحابی دنیا میں زندہ نہیں رہاتھا۔