كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ وَمَا جَعَلْنَا القِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا صحيح حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، عن عبد الله بن دينار، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ بينا الناس يصلون الصبح في مسجد قباء إذ جاء جاء فقال أنزل الله على النبي صلى الله عليه وسلم قرآنا أن يستقبل الكعبة فاستقبلوها. فتوجهوا إلى الكعبة.
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (وماجعلنا القبلۃ التی کنت علیہا) الخ تفسیر ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے عبد اللہ بن دینارنے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ لوگ مسجد قباء میں صبح کی نماز پڑھ ہی رہے تھے کہ ایک صاحب آئے اور انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ” قرآن “ نازل کیا ہے کہ آپ نماز میں کعبہ کی طرف منہ کریں ، لہٰذا آپ لوگ بھی کعبہ کی طرف رخ کرلیں ۔ سب نماز ی اسی وقت کعبہ کی طرف پھرگئے ۔