‌صحيح البخاري - حدیث 4483

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى} صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَافَقْتُ اللَّهَ فِي ثَلَاثٍ أَوْ وَافَقَنِي رَبِّي فِي ثَلَاثٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ اتَّخَذْتَ مَقَامَ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى وَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ قَالَ وَبَلَغَنِي مُعَاتَبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ نِسَائِهِ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ قُلْتُ إِنْ انْتَهَيْتُنَّ أَوْ لَيُبَدِّلَنَّ اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرًا مِنْكُنَّ حَتَّى أَتَيْتُ إِحْدَى نِسَائِهِ قَالَتْ يَا عُمَرُ أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ حَتَّى تَعِظَهُنَّ أَنْتَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ الْآيَةَ وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ عُمَرَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4483

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: اللہ تعالیٰ کے ارشاد (( واتخذ وا من مقام ابراہیم مصلی )) کی تفسیر ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے ، ان سے حمید طویل نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرما یا ، تین مواقع پر اللہ تعالیٰ کے نازل ہونے والے حکم سے میری رائے نے پہلے ہی موافقت کی یا میرے رب نے تین مواقع پر میری رائے کے موافق حکم نازل فرمایا ۔ میں نے عرض کیا تھا کہ یارسول اللہ ! کیا اچھا ہوتا کہ آپ مقام ابراہیم کو طواف کے بعد نما ز پڑھنے کی جگہ بناتے تو بعد میں یہی آیت نازل ہوئی ۔ اور میں نے عرض کیا تھا کہ یا رسول اللہ ! آپ کے گھر میں اچھے اور برے ہرطرح کے لوگ آتے ہیں ۔ کیا اچھا ہوتا کہ آپ امہات المو منین کو پردہ کا حکم دے دیتے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت حجاب ( پردہ کی آیت ) نازل فرمائی اور انہوں نے بیان کیا اور مجھے بعض ازواج مطہرات سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خفگی کی خبر ملی ۔ میں نے ان کے یہاں گیا اور ان سے کہا کہ تم باز آجاؤ ، ورنہ اللہ تعالیٰ تم سے بہتر بیویاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بدل دے گا ۔ بعد میں ازواج مطہرات میں سے ایک کے یہا ں گیا تووہ مجھ سے کہنے لگیں کہ عمر ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی ازواج کو اتنی نصیحتیں نہیں کر تے جتنی تم انہیں کر تے رہتے ہو ۔ آخر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ۔ ” کوئی تعجب نہ ہونا چاہئیے اگر اس نبی کا رب تمہیں طلاق دلا دے اور دوسری مسلمان بیویاں تم سے بہتربدل دے ، آخر آیت تک ۔ اور ابن ابی مریم نے بیان کیا ، انہیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی ، ان سے حمیدنے بیان کیا اور انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے عمر رضی ا للہ عنہ سے نقل کیا ۔
تشریح : کعبہ میں صرف ایک ہی مصلی مقام ابراہیم تھا، مگر صدافسوس ! کہ امت نے کعبہ کو تقسیم کرکے اس میںچار مصلے قائم کر دئیے اور امت کو چار حصوں میں تقسیم کرکے رکھ دیا۔ اللہ تعالیٰ حکومت سعودیہ عربیہ کو ہمیشہ قائم رکھے جس نے پھر اسلام اور کعبہ کی وحدت کو قائم کرنے کے لیے امت کو ایک ہی اصل مقام پر جمع کرکے فالتو مصلوں کو ختم کیا۔ خلدھا اللہ تعالیٰ ( آمین ) کعبہ میں صرف ایک ہی مصلی مقام ابراہیم تھا، مگر صدافسوس ! کہ امت نے کعبہ کو تقسیم کرکے اس میںچار مصلے قائم کر دئیے اور امت کو چار حصوں میں تقسیم کرکے رکھ دیا۔ اللہ تعالیٰ حکومت سعودیہ عربیہ کو ہمیشہ قائم رکھے جس نے پھر اسلام اور کعبہ کی وحدت کو قائم کرنے کے لیے امت کو ایک ہی اصل مقام پر جمع کرکے فالتو مصلوں کو ختم کیا۔ خلدھا اللہ تعالیٰ ( آمین )