كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ مَا جَاءَ فِي فَاتِحَةِ الكِتَابِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أُجِبْهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي فَقَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ثُمَّ قَالَ لِي لَأُعَلِّمَنَّكَ سُورَةً هِيَ أَعْظَمُ السُّوَرِ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ قُلْتُ لَهُ أَلَمْ تَقُلْ لَأُعَلِّمَنَّكَ سُورَةً هِيَ أَعْظَمُ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
باب: سورۃ فاتحہ کی تفسیر سورۃ فاتحہ کا بیان
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا کہ مجھ سے خبیب بن عبد الرحمن نے بیان کیا ، ان سے حفص بن عاصم نے اور ان سے ابو سعید بن معلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسی حالت میں بلایا ، میں نے کوئی جواب نہیں دیا ( پھر بعدمیں ، میں نے حاضر ہوکر ) عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں نماز پڑھ رہا تھا ۔ اس پر حضور انے فرمایا ، کیا اللہ تعالیٰ نے تم سے نہیں فرمایا ہے ۔ (( استجیبوا للہ وللرسول اذادعاکم )) ( اللہ اور اس کے رسول جب تمہیں بلائیں تو ہاں میں جواب دو ) پھر حضورا نے مجھ سے فرمایا کہ آج میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے ایک ایسی سورت کی تعلیم دوںگا جو قرآ ن کی سب سے بڑی سورت ہے ۔ پھر آپ نے میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور جب آپ باہر نکلنے لگے تو میں نے یا د دلایا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قرآ ن کی سب سے بڑی سورت بتانے کا وعدہ کیا تھا ۔ آپ نے فرمایا (( الحمد للہ رب العالیمین )) یہی وہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے عطاکیا گیا ہے ۔
تشریح :
سبع مثانی وہ سات آیات جو بار بار پڑھی جائی ہیں۔ جن کو نماز کی ہرہر رکعت میںاماام اور مقتدی سب کے لیے پڑھنا ضروری ہے جس کے پڑھے بغیر کسی کی نماز نہیں ہوتی۔ یہی قرآن عظیم ہے۔ صدق اللہ تبارک وتعالیٰ۔
سبع مثانی وہ سات آیات جو بار بار پڑھی جائی ہیں۔ جن کو نماز کی ہرہر رکعت میںاماام اور مقتدی سب کے لیے پڑھنا ضروری ہے جس کے پڑھے بغیر کسی کی نماز نہیں ہوتی۔ یہی قرآن عظیم ہے۔ صدق اللہ تبارک وتعالیٰ۔