‌صحيح البخاري - حدیث 4471

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ: كَمْ غَزَا النَّبِيُّ ﷺ؟ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ قُلْتُ كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تِسْعَ عَشْرَةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4471

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نبی کریمﷺ نے کل کتنے غزوے کئے ہیں؟ ہم سے عبد اللہ بن رجاءنے بیان کیا ، انہوں نے بیان کیا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے بیان کیاکہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تم نے کتنے غزوے کئے تھے ؟ انہوں نے بتایا کہ سترہ ۔ میں نے پوچھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کئے تھے ؟ فرمایا کہ انیس ۔
تشریح : یعنی ان جہادوںمیں آنحضرت ابہ نفس نفیس تشریف لے گئے ۔ جنگ ہویا نہ ہو۔ ابویعلیٰ کی روایت میںاکیس جہاد ایسے منقول ہیںجن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ہیں۔ بعض نے کہا آپ ستائیس جہادوں میں خود تشریف لے گئے ہیں اور47 لشکر ایسے روانہ کئے ہیں جن میں خود شریک نہیںہوئے ، جن جہادوں میںجنگ ہوئی وہ نو ہیں ۔ بدر ، احد، مریسیع، خندق، بنی قریظہ ، خیبر ، فتح مکہ، حنین ، اور طائف۔ یعنی ان جہادوںمیں آنحضرت ابہ نفس نفیس تشریف لے گئے ۔ جنگ ہویا نہ ہو۔ ابویعلیٰ کی روایت میںاکیس جہاد ایسے منقول ہیںجن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ہیں۔ بعض نے کہا آپ ستائیس جہادوں میں خود تشریف لے گئے ہیں اور47 لشکر ایسے روانہ کئے ہیں جن میں خود شریک نہیںہوئے ، جن جہادوں میںجنگ ہوئی وہ نو ہیں ۔ بدر ، احد، مریسیع، خندق، بنی قریظہ ، خیبر ، فتح مکہ، حنین ، اور طائف۔