صحيح البخاري - حدیث 4464
كِتَابُ المَغَازِي بَابُ وَفَاةِ النَّبِيِّ ﷺ صحيح حدثنا أبو نعيم، حدثنا شيبان، عن يحيى، عن أبي سلمة، عن عائشة، وابن، عباس رضى الله عنهم أن النبي صلى الله عليه وسلم لبث بمكة عشر سنين ينزل عليه القرآن، وبالمدينة عشرا.
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4464
کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نبی کریم ﷺ کی وفات کا بیان ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہاہم سے شیبان بن عبد الرحمن نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے ، ان سے ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے اور ان سے عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بعثت کے بعد ) مکہ میں دس سال تک قیام کیا ۔ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی رہی اور مدینہ میں بھی دس سال تک آپ کا قیام رہا ۔