‌صحيح البخاري - حدیث 4456

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ ﷺ وَوَفَاتِهِ صحيح حدثني عبد الله بن أبي شيبة، حدثنا يحيى بن سعيد، عن سفيان، عن موسى بن أبي عائشة، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن عائشة، وابن، عباس أن أبا بكر ـ رضى الله عنه ـ قبل النبي صلى الله عليه وسلم بعد موته‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4456

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نبی کریم کی بیماری اور آپ کی وفات مجھ سے عبد اللہ بن ابی شیبہ نے بیانکیا کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ، ان سے سفیان بن عیینہ نے ، ان سے موسیٰ بن ابی عائشہ نے ، ان سے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ کی وفات کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کو بوسہ دیا تھا ۔