كِتَابُ المَغَازِي بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ ﷺ وَوَفَاتِهِ صحيح حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْغَتْ إِلَيْهِ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ وَهُوَ مُسْنِدٌ إِلَيَّ ظَهْرَهُ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ
کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نبی کریم کی بیماری اور آپ کی وفات ہم سے معلی بن اسد نے بیا ن کیا ، کہا ہم سے عبد العزیز بن مختار نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا ، ان سے عباد بن عبد اللہ بن زبیر نے اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، وفات سے کچھ پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پشت سے ان کا سہارا لیے ہوئے تھے ۔ آپ نے کا ن لگا کر سنا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعاکررہے ہیں ۔ ” اے اللہ ! میری مغفرت فرما ، مجھ پر رحم کر اور میرے رفیقوں سے مجھے ملا ۔ “