صحيح البخاري - حدیث 4436
كِتَابُ المَغَازِي بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ ﷺ وَوَفَاتِهِ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرَضَ الَّذِي مَاتَ فِيهِ جَعَلَ يَقُولُ فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4436
کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نبی کریم کی بیماری اور آپ کی وفات ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، ان سے سعد بن ابراہیم نے ، ان سے عروہ بن زبیر نے اوران سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض الموت میں بار بار فرماتے تھے ۔ ( اللہم ) ” الرفیق الاعلیٰ “ اے اللہ ! مجھے میرے رفقاء ( انبیاءاور صدیقین ) میں پہنچا دے ( جواعلیٰ علیین میں رہتے ہیں )