‌صحيح البخاري - حدیث 4426

كِتَابُ المَغَازِي كِتَابِ النَّبِيِّ ﷺ إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ يَقُولُ أَذْكُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الْغِلْمَانِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ نَتَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً مَعَ الصِّبْيَانِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4426

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: کسریٰ اور قیصر کو خطوط لکھنا ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے زہری سے سنا ، انھوں نے سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے یاد ہے جب میں بچوں کے ساتھ ثنیۃالوداع کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرنے گیا تھا ۔ سفیان نے ایک مرتبہ ( مع الغلمان کے بجائے ) مع الصبیان بیان کیا ۔