كِتَابُ المَغَازِي كِتَابِ النَّبِيِّ ﷺ إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ صحيح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ لَقَدْ نَفَعَنِي اللَّهُ بِكَلِمَةٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامَ الْجَمَلِ بَعْدَ مَا كِدْتُ أَنْ أَلْحَقَ بِأَصْحَابِ الْجَمَلِ فَأُقَاتِلَ مَعَهُمْ قَالَ لَمَّا بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَهْلَ فَارِسَ قَدْ مَلَّكُوا عَلَيْهِمْ بِنْتَ كِسْرَى قَالَ لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمْ امْرَأَةً
کتاب: غزوات کے بیان میں باب: کسریٰ اور قیصر کو خطوط لکھنا ہم سے عثمان بن ہیثم نے بیان کیا ، کہا ہم سے عوف اعرابی نے بیا ن کیا ، ان سے امام حسن بصری نے ، ان سے ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جنگ جمل کے موقع پر وہ جملہ میرے کام آگیا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا ۔ میں ارادہ کر چکاتھا کہ اصحاب جمل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور آپ کے لشکر کے ساتھ شریک ہوکر ( حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ) فوج سے لڑوں ۔ انہوں نے بیان کیا کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کومعلوم ہواکہ اہل فارس نے کسریٰ کی لڑکی کو وارث تخت وتاج بنا یا ہے تو آپ نے فرمایا کہ وہ قوم کبھی فلاح نہیں پاسکتی جس نے اپنا حکمران کسی عورت کو بنایا ہو ۔ ( تشریح پیچھے ہوچکی ہے )