‌صحيح البخاري - حدیث 4374

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ وَفْدِ بَنِي حَنِيفَةَ، وَحَدِيثِ ثُمَامَةَ بْنِ أُثَالٍ صحيح قال ابن عباس فسألت عن قول، رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏ ‏ إنك أرى الذي أريت فيه ما أريت ‏ ‏‏.‏ فأخبرني أبو هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏ ‏ بينا أنا نائم رأيت في يدى سوارين من ذهب، فأهمني شأنهما، فأوحي إلى في المنام أن انفخهما، فنفختهما فطارا فأولتهما كذابين يخرجان بعدي، أحدهما العنسي، والآخر مسيلمة ‏ ‏‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4374

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: وفد بنو حنیفہ اور ثمامہ بن اثال کے واقعات کابیان ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے متعلق پوچھا کہ ” میرا خیا ل تو یہ ہے کہ تو وہی ہے جو مجھے خواب میں دکھا یا گیا تھا “ تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میںسو یا ہوا تھاکہ میںنے اپنے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے ، مجھے انہیں دیکھ کر بڑا دکھ ہوا پھر خواب ہی میں مجھ پر وحی کی گئی کہ میں ان میں پھونک مار دوں ۔ چنانچہ میں نے ان میں پھونکا تو وہ اڑگئے ۔ میں نے اس کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جو میرے بعد نکلیں گے ۔ ایک اسود عنسی تھا اور دوسرا مسیلمہ کذاب ، جن ہر دو کو خدا نے پھونک کی طرح ختم کردیا ۔
تشریح : اسود عنسی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانے میں ماراگیا اور مسیلمہ کذاب حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں ختم ہوا۔ سچ آخر سچ ہو تا ہے اور جھوٹ چند روز چلتا ہے پھر مٹ جاتا ہے ۔ آج اسود اور مسیلمہ کا ایک ماننے والا نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تابعدار قیامت تک باقی رہیں گے ۔ عیسائی مشنریاں کس قدر جانفشانی سے کام کر رہی ہیں پھربھی وہ ناکام ہیں اسلام اپنی برکتوں کے نتیجے میں خود بخود پھیلتا ہی جارہا ہے ۔ سچ ہے۔ نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا اسود عنسی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانے میں ماراگیا اور مسیلمہ کذاب حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں ختم ہوا۔ سچ آخر سچ ہو تا ہے اور جھوٹ چند روز چلتا ہے پھر مٹ جاتا ہے ۔ آج اسود اور مسیلمہ کا ایک ماننے والا نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تابعدار قیامت تک باقی رہیں گے ۔ عیسائی مشنریاں کس قدر جانفشانی سے کام کر رہی ہیں پھربھی وہ ناکام ہیں اسلام اپنی برکتوں کے نتیجے میں خود بخود پھیلتا ہی جارہا ہے ۔ سچ ہے۔ نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا