‌صحيح البخاري - حدیث 4338

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ السَّرِيَّةِ الَّتِي قِبَلَ نَجْدٍ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً قِبَلَ نَجْدٍ فَكُنْتُ فِيهَا فَبَلَغَتْ سِهَامُنَا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا وَنُفِّلْنَا بَعِيرًا بَعِيرًا فَرَجَعْنَا بِثَلَاثَةَ عَشَرَ بَعِيرًا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4338

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نجد کی طرف جو لشکرآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کیاتھا ، اس کا بیان ہم سے ابو النعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ایوب سختیانی نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی طرف ایک لشکر روانہ کیا تھا ، میں بھی اس میں شریک تھا ۔ اس میں ہمارا حصہ ( مال غنیمت میں ) بارہ بارہ اونٹ پڑے اور ایک ایک اونٹ ہمیں اور فالتو دیا گیا ۔ اس طرح ہم تیرہ تیرہ اونٹ ساتھ لے کر واپس آئے ۔