كِتَابُ المَغَازِي بَاب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى وَيَوْمَ حُنَيْنٍ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمْ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُدْبِرِينَ ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ إِلَى قَوْلِهِ غَفُورٌ رَحِيمٌ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا قَفَلْنَا مِنْ حُنَيْنٍ سَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَذْرٍ كَانَ نَذَرَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ اعْتِكَافٍ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَفَائِهِ وَقَالَ بَعْضُهُمْ حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَرَوَاهُ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کتاب: غزوات کے بیان میں
باب: جنگ حنین کا بیان۔۔۔۔
ہم سے ابو النعمان محمد بن فضل نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے ایوب نے ، ان سے نافع نے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیایا رسو ل اللہ ! ( دوسری سند ) اور مجھ سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، کہاہم کو عبد اللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہیں معمر نے خبردی ، انہیں ایوب نے ، انہیں نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیاکہ جب ہم غزوئہ حنین سے واپس ہورہے تھے تو عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی ایک نذر کے متعلق پوچھا جو انہوں نے زمانہ جاہلیت میںاعتکاف کی مانی تھی اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسے پوری کرنے کا حکم دیا اور بعض ( احمد بن عبدہ ضبی ) نے حماد سے بیان کیا ، ان سے ایوب نے ، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ۔ اور اس روایت کوجریربن حازم اور حماد بن سلمہ نے ایوب سے بیان کیا ، ان سے نافع نے ، ان سے ابن عمررضی اللہ عنہما نے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔
تشریح :
حضرت نافع بن سمر جلیس حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہماکے آزاد کردہ ہیں ۔ حدیث کے فن میں سند اور حجت ہیں۔ امام مالک فرماتے ہیں کہ جب بھی میں نافع سے ابن عمررضی اللہ عنہما کی حدیث سن لیتا ہوں تو پھر کسی اور راوی سے سننے کی مجھے ضرورت نہیں رہتی۔ 118 ھ میں وفات پائی۔
حضرت نافع بن سمر جلیس حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہماکے آزاد کردہ ہیں ۔ حدیث کے فن میں سند اور حجت ہیں۔ امام مالک فرماتے ہیں کہ جب بھی میں نافع سے ابن عمررضی اللہ عنہما کی حدیث سن لیتا ہوں تو پھر کسی اور راوی سے سننے کی مجھے ضرورت نہیں رہتی۔ 118 ھ میں وفات پائی۔