‌صحيح البخاري - حدیث 4311

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ الْمَكِّيِّ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَقُولُ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4311

کتاب: غزوات کے بیان میں باب مجھ سے اسحاق بن یزید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابو عمرو اوزاعی نے بیان کیا ، ان سے عبدہ بن ابی لبابہ نے ، ان سے مجاہد بن جبر مکی نے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہیں رہی ۔
تشریح : یہ حکم مدنی ہجرت کی بابت ہے۔ اگر اہل اسلام کیلئے کسی بھی علاقہ میں مکہ جیسے حالات پیدا ہوجائیں تو دار الامان کی طرف وہ اب بھی ہجرت کر سکتے ہیں ۔ جس سے ان کو یقینا ہجرت کا ثواب مل سکتا ہے مگر انما الاعمال با لنیات کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔ یہ حکم مدنی ہجرت کی بابت ہے۔ اگر اہل اسلام کیلئے کسی بھی علاقہ میں مکہ جیسے حالات پیدا ہوجائیں تو دار الامان کی طرف وہ اب بھی ہجرت کر سکتے ہیں ۔ جس سے ان کو یقینا ہجرت کا ثواب مل سکتا ہے مگر انما الاعمال با لنیات کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔