‌صحيح البخاري - حدیث 4301

كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ صحيح حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سُنَيْنٍ أَبِي جَمِيلَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا وَنَحْنُ مَعَ ابْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ وَزَعَمَ أَبُو جَمِيلَةَ أَنَّهُ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجَ مَعَهُ عَامَ الْفَتْحِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4301

کتاب: غزوات کے بیان میں باب مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ‘ انہیں معمر نے اور انہیں زہری نے ‘ انہیں سفیان نے ‘ انہیں ابو جمیلہ نے ‘ زہری نے بیان کیا کہ جب ہم سے ابو جمیلہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی تو ہم سعید بن مسیب کے ساتھ تھے بیان کیا کہ ابو جمیلہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی اور وہ آپ کے ساتھ غزوئہ فتح مکہ کے لیے نکلے تھے ۔
تشریح : ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابن عبد البر نے بھی ان ( ابو جمیلہ رضی اللہ عنہ ) کو صحابہ رضی اللہ عنہم میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ حجۃ الوداع میں یہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابن عبد البر نے بھی ان ( ابو جمیلہ رضی اللہ عنہ ) کو صحابہ رضی اللہ عنہم میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ حجۃ الوداع میں یہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔