كِتَابُ المَغَازِي بَابُ مَقَامِ النَّبِيِّ ﷺ بِمَكَّةَ زَمَنَ الفَتْحِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَقَمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرًا نَقْصُرُ الصَّلَاةَ
کتاب: غزوات کے بیان میں
باب: فتح مکہ کے زمانہ میں نبی کریم ﷺ کا مکہ میں قیام کرنا
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ( دوسری سند ) اور ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے یحییٰ بن ابی اسحاق نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( مکہ میں ) دس دن ٹھہرے تھے اور اس مدت میں ہم نماز قصر کرتے تھے ۔
تشریح :
یہاں راوی نے صرف قیام مکہ کے دن شمار کئے ورنہ صحیح یہی کہ آپ نے 19 دن قیام کیا تھا اور منی وعرفات کے دن چھوڑ دیئے ہیں۔
یہاں راوی نے صرف قیام مکہ کے دن شمار کئے ورنہ صحیح یہی کہ آپ نے 19 دن قیام کیا تھا اور منی وعرفات کے دن چھوڑ دیئے ہیں۔