صحيح البخاري - حدیث 4291
كِتَابُ المَغَازِي بَابُ دُخُولِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ صحيح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ مِنْ كَدَاءٍ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4291
کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نبی کریم ﷺ کا شہر کے بالائی جانب سے مکہ میں داخل ہونا ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ‘ ان سے ہشام نے اور ان سے ان کے والد نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ کے بالائی علاقہ کداءکی طرف سے داخل ہوئے تھے ۔