كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الفَتْحِ فِي رَمَضَانَ صحيح وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الفَتْحِ، وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ: عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کتاب: غزوات کے بیان میں
باب: غزوئہ فتح مکہ کا بیان جو رمضان سنہ ۸ھ میں ہوا تھا
اور عبد الرزاق نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں ایوب نے ‘ انہیں عکرمہ نے اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ۔ اور حماد نے ایوب سے روایت کیا ‘ انہوں نے عکرمہ سے ‘ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ۔
تشریح :
مشہور روایتوں میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم غزوئہ حنین کے لیے شوال میں فتح مکہ کے بعد تشریف لے گئے تھے ۔ اس روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان ہی میں غزوئہ حنین کا سفر کیا تھا ۔ سو تطبیق یہ ہے کہ سفر مبارک رمضان میں شروع ہوا ۔ شوال میں اس کی تکمیل ہوئی ۔ غزوئہ حنین کا وقوع شوال ہی میں صحیح ہے۔ ( قسطلانی )