‌صحيح البخاري - حدیث 4257

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ عُمْرَةِ القَضَاءِ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «إِنَّمَا سَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ، وَبَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِ، لِيُرِيَ المُشْرِكِينَ قُوَّتَهُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4257

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: عمرہ قضا کا بیان مجھ سے محمد بن سلام نے بیان کیا ‘ ان سے سفیان بن عیینہ نے ‘ ان سے عمرو بن دینار نے ‘ ان سے عطاءابن ابی رباح نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے طواف میں رمل اور صفا ومروہ کے درمیان دوڑ ‘ مشرکین کے سامنے اپنی طاقت دکھانے کے لیے کی تھی ۔
تشریح : مونڈھے ہلاتے ہوئے اکڑ کر چلنے کو رمل کہتے ہیں جواب بھی مسنون ہے۔ مونڈھے ہلاتے ہوئے اکڑ کر چلنے کو رمل کہتے ہیں جواب بھی مسنون ہے۔