كِتَابُ المَغَازِي بَابُ مُعَامَلَةِ النَّبِيِّ ﷺ أَهْلَ خَيْبَرَ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَعْطَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ الْيَهُودَ أَنْ يَعْمَلُوهَا وَيَزْرَعُوهَا وَلَهُمْ شَطْرُ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا
کتاب: غزوات کے بیان میں
باب: خیبر والوں کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا معاملہ طے کرنا
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا ‘ ان سے نافع نے ان سے عبد اللہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر ( کی زمین وباغات وہاں کے ) یہودیوں کے پاس ہی رہنے دیئے تھے کہ وہ ان میں کام کریں اور بوئیں جو تیں اور انہیں ان کی پیداوار کا آدھا حصہ ملے گا ۔
تشریح :
آدھوآدھ پر معاملہ کرنا اس حدیث سے درست قرار پایا۔
آدھوآدھ پر معاملہ کرنا اس حدیث سے درست قرار پایا۔