‌صحيح البخاري - حدیث 4247

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ اسْتِعْمَالِ النَّبِيِّ ﷺ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ صحيح وَقَالَ عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ المَجِيدِ، عَنْ سَعِيدٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى خَيْبَرَ، فَأَمَّرَهُ عَلَيْهَا، وَعَنْ عَبْدِ المَجِيدِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ مِثْلَهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4247

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: نبی کریم ﷺ کا خیبر والوں پر تحصیل دار مقرر فرمانا اور عبد العزیز بن محمد نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالمجید نے بیان کیا ‘ ان سے سعید نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے خاندان بنی عدی کے بھائی کو خیبر بھیجا اور انہیں وہاں کا عامل مقرر کیا اور عبد المجید سے روایت ہے کہ ان سے ابو صالح سمان نے اور ان سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابو سعید رضی اللہ عنہ نے اسی طرح نقل کیا ہے ۔
تشریح : خیبر کے پہلے عامل حضرت سواد بن غزیہ نامی انصاری رضی اللہ عنہ مقرر کئے گئے تھے۔ یہی وہاں کی کھجوریں بطور تحفہ لائے تھے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مذکورہ بالا ہدایت فرمائی۔ خیبر کے پہلے عامل حضرت سواد بن غزیہ نامی انصاری رضی اللہ عنہ مقرر کئے گئے تھے۔ یہی وہاں کی کھجوریں بطور تحفہ لائے تھے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مذکورہ بالا ہدایت فرمائی۔