‌صحيح البخاري - حدیث 423

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابُ القَضَاءِ وَاللِّعَانِ فِي المَسْجِدِ بَيْنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ «أَرَأَيْتَ رَجُلًا وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهُ؟ فَتَلاَعَنَا فِي المَسْجِدِ، وَأَنَا شَاهِدٌ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 423

کتاب: نماز کے احکام و مسائل باب: مسجد میں فیصلے کرنا ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے، کہا ہم کو ابن جریج نے، کہا ہمیں ابن شہاب نے سہل بن سعد ساعدی سے کہ ایک شخص نے کہا، یا رسول اللہ! اس شخص کے بارہ میں فرمائیے جو اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو ( بدفعلی کرتے ہوئے ) دیکھتا ہے، کیا اسے مار ڈالے؟ آخر اس مرد نے اپنی بیوی کے ساتھ مسجد میں لعان کیا اور اس وقت میں موجود تھا۔
تشریح : لعان یہ کہ مرد اپنی عورت کو زنا کراتے دیکھے مگراس کے پاس گواہ نہ ہوں بعد میں عورت انکار کرجائے۔ اس صورت میں وہ دونوں قاضی کے ہاں دعویٰ پیش کریں گے، قاضی پہلے مرد سے چار دفعہ قسم لے گا کہ وہ سچا ہے اورآخر میں کہے گا کہ میں اگرجھوٹ بولتا ہوں تومجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ پھر اسی طرح چار دفعہ عورت قسم کھاکر آخر میں کہے گی کہ اگر میں جھوٹی ہوں تومجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ پھر قاضی دونوں ( میاں، بیوی ) کے درمیان جدائی کا فیصلہ دے دے گا، اسی کو لعان کہتے ہیں۔ باب کی حدیث سے مسجد میں ایسے جھگڑوں کا فیصلہ دینا ثابت ہوا۔ یہاں جس مرد کا واقعہ ہے اس کا نام عویمر بن عامر عجلانی تھا، امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو طلاق، اعتصام اوراحکام محاربین میں بھی روایت کیاہے۔ لعان یہ کہ مرد اپنی عورت کو زنا کراتے دیکھے مگراس کے پاس گواہ نہ ہوں بعد میں عورت انکار کرجائے۔ اس صورت میں وہ دونوں قاضی کے ہاں دعویٰ پیش کریں گے، قاضی پہلے مرد سے چار دفعہ قسم لے گا کہ وہ سچا ہے اورآخر میں کہے گا کہ میں اگرجھوٹ بولتا ہوں تومجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ پھر اسی طرح چار دفعہ عورت قسم کھاکر آخر میں کہے گی کہ اگر میں جھوٹی ہوں تومجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ پھر قاضی دونوں ( میاں، بیوی ) کے درمیان جدائی کا فیصلہ دے دے گا، اسی کو لعان کہتے ہیں۔ باب کی حدیث سے مسجد میں ایسے جھگڑوں کا فیصلہ دینا ثابت ہوا۔ یہاں جس مرد کا واقعہ ہے اس کا نام عویمر بن عامر عجلانی تھا، امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو طلاق، اعتصام اوراحکام محاربین میں بھی روایت کیاہے۔