‌صحيح البخاري - حدیث 419

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابُ عِظَةِ الإِمَامِ النَّاسَ فِي إِتْمَامِ الصَّلاَةِ، وَذِكْرِ القِبْلَةِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاَةً، ثُمَّ رَقِيَ المِنْبَرَ، فَقَالَ فِي الصَّلاَةِ وَفِي الرُّكُوعِ: «إِنِّي لَأَرَاكُمْ مِنْ وَرَائِي كَمَا أَرَاكُمْ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 419

کتاب: نماز کے احکام و مسائل باب: نماز پوری طرح پڑھنا اور قبلہ کا بیان ہم سے یحییٰ بن صالح نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے فلیح بن سلیمان نے ہلال بن علی سے، انھوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مرتبہ نماز پڑھائی، پھر آپ منبر پر چڑھے، پھر نماز کے باب میں اور رکوع کے باب میں فرمایا میں تمہیں پیچھے سے بھی اسی طرح دیکھتا رہتا ہوں جیسے اب سامنے سے دیکھ رہا ہوں۔
تشریح : یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا کہ آپ مہرنبوت کے ذریعہ سے پیٹھ پیچھے سے بھی برابر دیکھ لیا کرتے تھے۔ بعض دفعہ وحی اورالہام کے ذریعہ بھی آپ کو معلوم ہوجایاکرتا تھا۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ یہاں حقیقتاً دیکھنا مراد ہے اوریہ آپ کے معجزات میں سے ہے کہ آپ پشت کی طرف کھڑے ہوئے لوگوں کودیکھ لیا کرتے تھے۔ مواہب اللدنیہ میں بھی ایسا ہی لکھا ہوا ہے۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا کہ آپ مہرنبوت کے ذریعہ سے پیٹھ پیچھے سے بھی برابر دیکھ لیا کرتے تھے۔ بعض دفعہ وحی اورالہام کے ذریعہ بھی آپ کو معلوم ہوجایاکرتا تھا۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ یہاں حقیقتاً دیکھنا مراد ہے اوریہ آپ کے معجزات میں سے ہے کہ آپ پشت کی طرف کھڑے ہوئے لوگوں کودیکھ لیا کرتے تھے۔ مواہب اللدنیہ میں بھی ایسا ہی لکھا ہوا ہے۔