‌صحيح البخاري - حدیث 4164

كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ الحُدَيْبِيَةِ وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ المُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ} [الفتح: 18] صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا طَارِقٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَرَجَعْنَا إِلَيْهَا الْعَامَ الْمُقْبِلَ فَعَمِيَتْ عَلَيْنَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4164

کتاب: غزوات کے بیان میں باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابو عوانہ نے ‘ کہا ہم سے طارق بن عبدالرحمن نے ‘ ان سے سعید بن مسیب نے اور ان سے ان کے والد نے کہ انہوں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس درخت کے تلے بیعت کی تھی ۔ کہتے تھے کہ جب ہم دوسرے سال ادھر گئے تو ہمیں پتہ نہیں چلا کہ وہ کون سا درخت تھا ۔
تشریح : بہر حال بعد میں حضرت عمر رضی اللہ نے اس درخت کو کٹوادیا تاکہ وہ پرستش گاہ نہ بن جائے۔ بہر حال بعد میں حضرت عمر رضی اللہ نے اس درخت کو کٹوادیا تاکہ وہ پرستش گاہ نہ بن جائے۔