كِتَابُ المَغَازِي بَابُ غَزْوَةِ بَنِي المُصْطَلِقِ، مِنْ خُزَاعَةَ، وَهِيَ غَزْوَةُ المُرَيْسِيعِ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ نَجْدٍ فَلَمَّا أَدْرَكَتْهُ الْقَائِلَةُ وَهُوَ فِي وَادٍ كَثِيرِ الْعِضَاهِ فَنَزَلَ تَحْتَ شَجَرَةٍ وَاسْتَظَلَّ بِهَا وَعَلَّقَ سَيْفَهُ فَتَفَرَّقَ النَّاسُ فِي الشَّجَرِ يَسْتَظِلُّونَ وَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ دَعَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجِئْنَا فَإِذَا أَعْرَابِيٌّ قَاعِدٌ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ إِنَّ هَذَا أَتَانِي وَأَنَا نَائِمٌ فَاخْتَرَطَ سَيْفِي فَاسْتَيْقَظْتُ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِي مُخْتَرِطٌ صَلْتًا قَالَ مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي قُلْتُ اللَّهُ فَشَامَهُ ثُمَّ قَعَدَ فَهُوَ هَذَا قَالَ وَلَمْ يُعَاقِبْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کتاب: غزوات کے بیان میں باب: غزوہ بنو المصطلق کا بیان جو قبیلہ بنو خزاعہ سے ہوا تھا ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں زہری نے ‘ انہیں ابو سلمہ نے اور ان سے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نجد کی طرف غزوہ کے لیے گئے ۔ دوپہر کا وقت ہو ا تو آپ ایک جنگل میں پہنچے جہاں ببول کے درخت بہت تھے ۔ آپ نے گھنے درخت کے نیچے سایہ کے لیے قیام کیا اور درخت سے اپنی تلوار لٹکا دی ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی درختوں کے نیچے سایہ حاصل کر نے کے لیے پھیل گئے ۔ ابھی ہم اسی کیفیت میں تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پکارا ۔ ہم حاضر ہو ئے تو ایک بدوی آپ کے سامنے بیٹھاہوا تھا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص میرے پاس آیا تو میںسو رہا تھا ۔ اتنے میں اس نے میری تلوار کھینچ لی اور میں بھی بیدار ہو گیا ۔ یہ میری ننگی تلوار کھینچے ہوئے میرے سر پر کھڑا تھا ۔ مجھ سے کہنے لگا آج مجھ سے تمہیں کون بچائے گا ؟ میں نے کہا کہ اللہ ! ( وہ شخص صرف ایک لفظ سے اتنا مرعوب ہوا کہ ) تلوار کو نیام میں رکھ کر بیٹھ گیا اور دیکھ لو ۔ یہ بیٹھا ہوا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی سزا نہیں دی ۔