كِتَابُ المَغَازِي بَابُ مَرْجِعِ النَّبِيِّ ﷺ مِنَ الأَحْزَابِ، وَمَخْرَجِهِ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ وَمُحَاصَرَتِهِ إِيَّاهُمْ صحيح حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْخَنْدَقِ وَوَضَعَ السِّلَاحَ وَاغْتَسَلَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ قَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ وَاللَّهِ مَا وَضَعْنَاهُ فَاخْرُجْ إِلَيْهِمْ قَالَ فَإِلَى أَيْنَ قَالَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ
کتاب: غزوات کے بیان میں
باب: غزوئہ احزاب سے نبی کریم کا واپس لوٹنا اور بنو قریظہ پر چڑھائی کرنااور ان کا محاصرہ کرنا
مجھ سے عبد اللہ بن ابی شیبہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبد اللہ بن نمیر نے بیان کیا ‘ ان سے ہشام بن عروہ نے ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جوں ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ خندق سے مدینہ واپس ہوئے اور ہتھیار اتارکر غسل کیا تو جبریل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور کہا ‘ آپ نے ابھی ہتھیار اتاردیئے ؟ خدا کی قسم ! ہم نے تو ابھی ہتھیار نہیں اتارے ہیں ۔ چلئے ان پر حملہ کیجئے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کن پر ؟ جبریل علیہ السلام نے کہا کہ ان پر اور انہوں نے ( یہود کے قبیلہ ) بنو قریظہ کی طرف اشارہ کیا ۔ چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ پر چڑھائی کی ۔
تشریح :
جنگ خندق کے دنوں میں اس قبیلہ نے اندروں شہر بہت بد امنی پھیلائی تھی اور غداری کا ثبوت دیا تھا ۔ اس لیے ان پر حملہ کرنا ضروری ہوا۔
جنگ خندق کے دنوں میں اس قبیلہ نے اندروں شہر بہت بد امنی پھیلائی تھی اور غداری کا ثبوت دیا تھا ۔ اس لیے ان پر حملہ کرنا ضروری ہوا۔